مسلسل دوسرے دن پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

مسلسل دوسرے دن پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

دہلی میں پٹرول 99.86 روپے فی لیٹر

نئی دہلی ، 5 جولائی (یو این آئی) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کی وجہ سے دہلی اور کولکتہ میں اس کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کے بے حد قریب پہنچ گئی ہے۔ ممبئی اور چنئی میں پیٹرول پہلے ہی اس سطح کو عبور کرچکا ہے۔ اسی دوران ، ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوگیا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اضافے کے بعد یہ فی لٹر 99.86 روپے کی سطح پر آگیا۔ ڈیزل 89.36 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ عمل 4 مئی سے شروع ہوا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں پٹرول کی قیمت میں 1.05 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
ممبئی میں ، پٹرول 34 پیسے مہنگا ہوکر 105.92 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ ڈیزل 96.91 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
چنئی میں ، پٹرول 31 پیسے مہنگا ہوگیا اور 100.75 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ ڈیزل بغیر کسی تبدیلی کے 93.91 روپے فی لیٹر پر رہا۔
کولکتہ میں ، پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوگیا اور یہ فی لیٹر 99.84 روپے پر پہنچ گیا۔ وہیں ، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 92.27 روپے فی لیٹر رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔
شہر کا نام —— پیٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 99.86 —————— 89.36
ممبئی ————— 105.92 —————— 96.91
چنئی —————- 100.75 -—————- 93.91
کولکتہ ———— 99.84 —————— 92.27
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.