جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ایک ہیکسا کاپٹر ڈرون کو واپس بھگایا: بی ایس ایف

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ایک ہیکسا کاپٹر ڈرون کو واپس بھگایا: بی ایس ایف

جموں، 2 جولائی (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے جوانوں نے جمعے کی صبح جموں شہر کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہیکسا کاپٹر ڈرون کو دیکھتے ہی اس پر گولیاں چلائیں۔
ایک بی ایس ایف ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جمعے کی علی الصبح قریب سوا چار بجے بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک پاکستانی ہیکسا کاپٹر ڈرون کو دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ جب اس ہیکسا کاپٹر ڈرون نے سرحد پار کرنے کی کوشش کی تو وہاں موجود اہلکاروں نے اس پر گولیاں چلائیں جس کے بعد وہ واپس چلا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس چھوٹے ہیکسا کاپٹر کو علاقے کی نگرانی کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا۔
بتا دیں کہ جموں شہر کے مضافاتی علاقوں میں واقع فوجی سٹیشنوں کے نزدیک گذشتہ چند روز سے ڈرونز گردش کرتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔
جموں ایئر فورس سٹیشن پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ایک مشتبہ ڈرون کے ذریعے دو بم گرائے گئے تھے جس کے نتیجے میں دو آئی اے ایف اہلکار زخمی اور ایک عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔
مرکزی وزارت داخلہ نے اس حملے کی تحقیقات کی ذمہ داری این آئی اے کو سونپی ہے جو اس تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں۔
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے حال ہی میں کہا کہ ڈرون خطرے تکنیکی خطرے ہیں جن کا جواب تکنیکی طور ہی دیا جائے گا۔
یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.