اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
30.2 C
Srinagar

ڈھاکہ میں دھماکے کے بعد عمارت منہدم ہوجانے سے سات افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی

ڈھاکہ ، 28 جون (یو این آئی) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے موگ بازار علاقے میں دھماکہ ہونے کے بعد ایک عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر شفیق الاسلام نے دی ہے۔

بی ڈی نیوز۔ 24 آؤٹ لیٹ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی دیر رات ہوئے اس دھماکے کی وجہ گیس کا رساو ہوسکتا ہے۔بی ڈی نیوز۔ 24 نے مسٹر اسلام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعے میں اب تک سات افراد کے فوت ہوجانے کی اطلاع ملی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں زخمیوں میں عمارت میں رہنے والے کم از کم 400 افراد کے علاوہ پیدل چلنے والے اور دو بسوں کے مسافر بھی شامل ہیں۔ اس دھماکے سے دو بسوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img