پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

نئی دہلی ، 28 جون (یو این آئی) مسلسل دو دن تک اضافے کے بعد پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی۔ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 98.46 روپے اور ڈیزل 88.90 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 4.23 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.75 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگاہوا تھا۔

ملک کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی پٹرولیم ایندھن کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول ریکارڈ 104.56 روپے اور ڈیزل 96.42 روپے فی لیٹر پربرقرار ہے۔

چنئی میں پٹرول 99.49 روپے اورڈیزل 93.46 روپے فی لیٹرپرفروخت ہوا۔ کولکتہ میں ایک لیٹر پٹرول 98.30 روپے اور ڈیزل 91.75 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اوراسی بنا پرروزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرومیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح تھیں:
شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 98.46 —————— 88.90
ممبئی ۔————— 104.56 —————— 96.42
چنئی —————- 99.49 -—————- 93.46
کولکتہ ———— 98.33 —————— 91.75
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.