ہفتے میں دوسری مرتبہ کورونا کے نئے کیسز 50 ہزار سے کم ہوئے

ہفتے میں دوسری مرتبہ کورونا کے نئے کیسز 50 ہزار سے کم ہوئے

نئی دہلی ، 26 جون (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی رفتار دھیمی پڑنے اور انفیکشن کے نئے کیسز میں نشیب و فراز کے درمیان اس ہفتے دوسری بار نئے کیسز 50 ہزار سےکم ہوئے ہیں۔ اس دوران جمعہ کے روز 61 لاکھ 19 ہزار 169 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 31 کروڑ 50 لاکھ 45 ہزار 926 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 48،693 نئے کیسز سامنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار 143 ہوگئی ہے۔ اس دوران 64 ہزار 818 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 91 لاکھ 93 ہزار 85 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز17،303 کم ہوکر پانچ لاکھ 95 ہزار 565 رہ گئے ہیں۔
اس دوران میں 1،183 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں تعداد بڑھ کر تین لاکھ 94 ہزار 493 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.97 فیصد ، شفایابی کی شرح 96.72 فیصد اور شرح اموات 1.31 ہوگئی ہے۔ مہا راشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز میں 1045 کمی واقع ہونے کے بعد یہاں یہ تعداد کم ہو کر 1،23،866 رہ گئی ہے ۔
اس دوران ریاست میں 10،138 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 57،72799 ہوگئی ہے ، جبکہ 511 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 1،20،370 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.