کورونا کی تیسری لہر دوسری لہر جتنی خطرناک نہیں ہوگی: ایمس ڈائریکٹر

کورونا کی تیسری لہر دوسری لہر جتنی خطرناک نہیں ہوگی: ایمس ڈائریکٹر
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر اس کے ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے سبب آئے گی۔ یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈیلٹا پلس ویرینٹ، ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی زیادہ مہلک ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران یومیہ کیسز کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی اور بڑی تعداد میں لوگوں کی جان چلی گئی۔ کورونا کی اس لہر نے شہروں کے بعد دیہی علاقوں کے لوگوں کو بھی بڑے پیمانے پر اپنا شکار بنایا اور ملک کے صحت کے نظام کو درہم برہم کر کے رکھ دیا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے آکسیجن کی کمی کے سبب دم توڑ دیا اور ڈاکٹر اور تیماردار بے بسی کے عالم میں کچھ نہیں کر سکے۔

ایمس کے ڈائریکٹر اور کورونا کی جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر گلیریا نے کہا کہ ’’تیسری لہر، دوسری لہر کے مقابلہ کم شدید ہوگی یا نہیں اس پر بحث چل رہی ہے لیکن میرا خیال ہے کہ بعد کی لہر یعنی کہ دوسری لہر جتنی تیسری لہر خطرناک نہیں ہوگی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حکومت صورت حال پر قریب سے نظر بنائے ہوئے ہیں لیکن ڈیلٹا اسٹرین تشویش کا باعث ہے۔ خیال رہے کہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر اس کے ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے سبب آئے گی۔ یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈیلٹا پلس ویرینٹ، ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی زیادہ مہلک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.