کل جماعتی میٹنگ اچھی پہل لیکن بعض طاقتیں جمہوری عمل کی بحالی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کریں گے: اشوک کول

کل جماعتی میٹنگ اچھی پہل لیکن بعض طاقتیں جمہوری عمل کی بحالی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کریں گے: اشوک کول

سری نگر، 26 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اشوک کول کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ کل جماعتی میٹنگ ایک اچھی شروعات ہیں لیکن جموں و کشمیرمیں بعض طاقتیں جمہوری عمل کی بحالی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی میٹنگ میں سبھی لیڈروں نے اپنی اپنی بات رکھی لیکن اب باہر جو وہ بیانات دے رہے ہیں وہ اختلافی نوعیت کے ہیں۔
موصوف جنرل سیکریٹری نے یہ باتیں یو این آئی اردو کو فون پر بتائی ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘وزیر اعظم کے ساتھ کل جماعتی میٹنگ ایک اہم پہل اور اچھی شروعات ہیں، اس میں سبھی لیڈروں نے شرکت کی اور اپنی اپنی بات رکھی’۔
انہوں نے کہا: ‘وہاں سبھی لیڈروں نے اپنا اپنا موقف رکھا لیکن اب باہر جو وہ بیانات دے رہے ہیں وہ اختلافی نوعیت کے ہیں وزیر اعظم نے میٹنگ میں کہا کہ اسمبلی نشستوں کی حد بندی ہوگی اور جموں و کشمیر میں جمہوری عمل شروع ہوگا’۔
مسٹر کول نے کہا کہ یہ میٹنگ جموں و کشمیر میں جمہوری اور امن عمل کے لئے سود مند ثابت ہوگی لیکن بعض طاقتیں یہاں امن کو پنپنے نہیں دیں گی۔
انہوں نے کہا: ‘یہ میٹنگ جموں و کشمیر میں جمہوری عمل اور امن عمل کے لئے سود مند ثابت ہوگی لیکن یہاں بعض طاقتیں ایسی ہیں جو امن کو پنپنے نہیں دیں گی وہ اس میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کریں گی’۔
اسمبلی نشستوں کی حد بندی کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں موصوف جنرل سکریٹری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستوں کی حد بندی کا عمل بہت جلد شروع ہوگا۔
یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.