بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
22.1 C
Srinagar

جموں وکشمیر حد بندی کمیشن کا ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس آج

سرینگر/جموں وکشمیر حد بندی کمیشن کا ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے غیر معمولی اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے ۔یہ اجلاس جموں وکشمیر کے سبھی ضلع ترقیاتی کمشنروں کیساتھ منعقد ہو گا ۔خبر رساں ادارے (اے این آئی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جموں وکشمیر حد بنری کمیشن کا جموں وکشمیر کے سبھی ضلع ترقیاتی کمشنروں کیساتھ ایک غیر معمولی میٹنگ بذریعہ ویڈ یو کانفرنسنگ منعقد ہوگی ،جس میں جموں وکشمیر میں نئی حدبندی کے حوالے سے غور کیا جائیگا ۔

یاد رہے کہ کل نئی دہلی میں وزیر اعظم کی صدارت میں کل جماعتی اجلاس منعقد ہو رہا ہے ۔یہ اجلاس جموں وکشمیر کے امور پر طلب کیا گیا ہے ۔عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ نے اس اجلاس میں شرکت کرنے کا اعلان گزشتہ روز ہی کیا جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img