کنزر علاقے میں تیندے نے 22 بھیڑوں کو اپنا نوالہ بنایا

کنزر علاقے میں تیندے نے 22 بھیڑوں کو اپنا نوالہ بنایا

سری نگر،22 جون (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں ایک تیندوے نے کم سے کم 22 بھیڑوں کو ہلاک جبکہ چار دیگر کو زخمی کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کنزر علاقے کے رمبل پورہ گاؤں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک تیندوے نے معراج الدین ریشی کے گاؤ خانے میں گھس کر کم سے کم 22 بھیڑوں کو ہلاک جبکہ چار کو زخمی کر دیا۔
معراج ریشی کا کہنا ہے کہ جب وہ منگل کی صبح گاؤ خانے میں گیا تو وہاں بائیس بھیڑیں ہلاک ہوئی تھی۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے علاقے میں گھوم رہے تیندوے کو پکڑنے کی اپیل کی ہے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آ سکے۔
انہوں نے حکومت سے متاثرہ مالک کو بھر پور معاوضہ دینے کی بھی اپیل کی ہے تاکہ کسی حد اس کے نقصان کی بھر پائی ہوسکے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا بستیوں میں نمودار ہوکر انسانوں اور جانوروں پر حملہ آور ہونے کی خبریں آئے روز اخباروں میں پڑھنے کو ملتی ہیں۔
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی اوم پورہ ہاؤسنگ کالونی میں چند روز قبل ایک تیندے نے ایک چار سالہ بچی کو اپنے ہی گھر کے صحن سے اٹھا کر متصل ہی واقع ایک فارسٹ نرسری میں اپنا نوالہ بنا دیا۔
متعلقہ محکمے نے ان جانوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے اور ضلع بڈگام میں ہی اب تک تین تیندوے پکڑے گئے ہیں۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.