سری نگر میں محکمہ آبپائشی و فلڈ کنٹرول کے دفتر میں آگ، سرکاری ریکارڈ و دو گاڑیوں کو نقصان

سری نگر میں محکمہ آبپائشی و فلڈ کنٹرول کے دفتر میں آگ، سرکاری ریکارڈ و دو گاڑیوں کو نقصان

سری نگر،9 جون;سری نگر کے گوگجہ باغ علاقے میں واقع محکمہ آبپائشی و فلڈ کنٹرول کی عمارت میں آگ لگنے سے کچھ دفتری ریکارڈ اور دو سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے گوگجہ باغ علاقے میں واقع محکمہ آبپائشی اور فلڈ کنٹرول کی عمارت میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں کچھ سرکاری ریکارڈ جس میں ملازموں کے سروس بکس شامل ہیں، کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ اس آگ سے دو سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فائر ٹنڈرس آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.