لداخ یونین ٹریٹری میں نوکریوں کو مقامی لوگوں کے لئے ہی مخصوص رکھنا مرکزی حکومت کا ادھورا فیصلہ: محمد یوسف تاریگامی

لداخ یونین ٹریٹری میں نوکریوں کو مقامی لوگوں کے لئے ہی مخصوص رکھنا مرکزی حکومت کا ادھورا فیصلہ: محمد یوسف تاریگامی

سری نگر،9 جون ;سی پی آئی(ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے لداخ یونین ٹریٹری میں نوکریوں کو مقامی نوجوانوں کے لئے مخصوص رکھنے کے فیصلے کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایک ادھوری کوشش قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے بدھ کے روز یہاں اپنے ایک بیان میں کہا: ’لداخ یوین ٹریٹری میں نوکریوں کو مقامی لوگوں کے لئے مخصوص رکھنے کا فیصلہ بی جے پی قیادت والی مرکزی سرکار کا ایک اور با دل ناخواستہ لیا جانے والا فیصلہ ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی تنسیخ اور اس کو دو الگ الگ وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے پر ہمارا موقف واضح ہے کہ یہ ایک غیر آئینی فیصلہ ہے جو خطے کے لوگوں کی خواہشات کے برعکس ہے ہماری پارٹی نے اس کو عدالت عظمیٰ میں چلینج بھی کیا ہے۔
موصوف لیڈر نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے جموں وکشمیر کے دفعہ 370 اور 35 اے کو ہٹا کر لوگوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ ان دفعات سے مقامی لوگوں کی نوکریوں کو تحفظ حاصل تھا۔
مسٹر تاریگامی نے کہا کہ ہم ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر کے ان دو دفعات کو بحال کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.