بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ضلع اودھم میں کیمیکل فیکٹری مکمل طور پر خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں

جموں،28 مئی :جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے باتل علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک کیمیکل فیکٹری خاکستر ہوگئی تاہم اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع اودھم پور کے باتل علاقے میں ’دھنوکہ کیمیکل فیکٹری‘، جو سی آر پی ایف کی 187 بٹالین کے کمیپ کے متصل قائم ہے، میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس کے پہنچنے سے قبل فیکٹری خاکستر ہوئی تھی۔
دریں اثنا محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ آگ پر صبح کے قریب ساڑھے چار بجے قابو پالیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے لئے سات گاڑیوں کو کام پر لگا دیا گیا۔
موصوف کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے لئے انڈین ائر فورس کی خدمات بھی طلب کی گئی کیونکہ فیکٹری میں موجود کیمکلز سے کافی بڑے شعلے اٹھ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آگ سے گرچہ فیکٹری کو بے تحاشا نقصان پہنچا ہے تاہم اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img