گپکار پہاڑی میں مشکوک نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا

گپکار پہاڑی میں مشکوک نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا

سری نگر/فوج وفورسزنے منگل کے روز صبح سویرے مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد گپکار اور بادامی باغ چھاونی کے درمیان پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔خبر رساں ادارے کے این ٹی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی نیوز رپورٹ میں بتایا کہ 20آرآر نے گپکار پہاڑی میں مشکوک نقل وحرکت دیکھنے کے بعد یہاں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی ۔

ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے بالو پوسٹ کے مقام پر نقل وحرکت دیکھی ۔ڈیوٹی پر تعینات فورسز نے تلاشی کارروائی شروع کی ،جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔تاہم دفاعی ترجمان کیساتھ مذکوری نیوز ایجنسی کو رابطہ نہیں ہوسکا ۔

 

کے این ٹی

Leave a Reply

Your email address will not be published.