جموں/ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے چالاس گاؤں میں ایک ٹریکٹر گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد از جان ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے چالاس گاؤں میں پیر کی رات قریب گیارہ بجے ایک ٹریکٹر لڑھک کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔متوفین کی شناخت الطاف محمد ولد محمد ابراہیم ساکن جٹوٹ ڈونگی جو ٹریکٹر کا ڈرائیور تھا، اور خادم حسین ولد محمد عبداللہ ساکن چالاس کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن راجوری میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی





