بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

کشمیر: موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، 24 اور 25 مئی کو موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

سری نگر/ وادی کشمیر میں موسمی حالات مسلسل دگرگوں ہیں اور سہہ پہر ہوتے ہی بارشوں اور ژالہ باری ہونے کا سلسلہ گذشتہ کئی دنوں سے برابر جاری ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 24 اور25 مئی کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ وادی میں 28 مئی تک موسمی صورتحال ناساز ہی رہ سکتی ہے اس دوران 24 اور 25 مئی کو موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور کہیں کہیں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ناساز موسمی حالات کے باعث شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ہی درج ہو رہا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے ایک اور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جنوبی کشمیر کے ککرناگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا وادی میں ہفتے کے روز بھی صبح سے ہی مطلع پر گہرے بادل چھائے رہے تاہم آفتاب نے بھی بادلوں کے اوٹ سے باہر نکلنے کی کامیاب کوششیں کیں۔مسلسل ناساز موسمی صورتحال نے کسان طبقے کو پریشانی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اچھی برح سے کام نہیں کر پا رہے ہیں۔


یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img