بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ کے کیوا گاؤں میں نوجوان کی لاش بر آمد

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ کے کیوا گاؤں میں ہفتے کی صبح اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب بر لب سڑک ایک27 سالہ نوجوان کی لاش اسرار حالت میں بر آمد کی گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ قاضی گنڈ کے کیوا ملک آباد گاؤں میں ہفتے کی صبح مقامی لوگوں نے سڑک کے کنارے پر ایک نوجوان کی لاش دیکھی اور فوراً اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی نوجوان کی شناخت حذیف احمد خان ولد عطا محمد خان ساکن چک وانگنڈ قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا ایس ایچ او قاضی گنڈ ریشی ارشاد نے کہا ہے کہ یہ واقعہ مشکوک لگتا ہے اور اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img