سری نگر میں 20 دنوں میں 9375 لیٹر فی منٹ آکسیجن کا اضافہ: ضلع مجسٹریٹ

سری نگر میں 20 دنوں میں 9375 لیٹر فی منٹ آکسیجن کا اضافہ: ضلع مجسٹریٹ

سری نگر/ ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ ضلع میں گزشتہ 20 دنوں کے دوران آکسیجن کی پیداواری صلاحیت میں 9375 لیٹر فی منٹ کا اضافہ کیا گیا ہے

راجہ ہری سنگھ ہسپتال میں ایک ہزار لیٹر فی منٹ والے دو نئے آکسیجن پلانٹوں کو نصب کیا گیا ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔

ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں ایک ہزار لیٹر فی منٹ کی پیداواری صلاحیت والے دو نئے آکسیجن جنریشن پلانٹوں کو نصب کیا گیا ہے۔ ضلع میں گزشتہ 20 دنوں کے دوران آکسیجن کی گنجائش میں 9375 لیٹر فی منٹ اضافہ کیا گیا ہے’۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے۔انتظامیہ نے اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے۔


یو این آئی  

Leave a Reply

Your email address will not be published.