کورونا کے یومیہ کیسز میں پھر اضافہ ، 24 گھنٹوں میں 2.76 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز اور3،874 ہلاکتیں

کورونا کے یومیہ کیسز میں پھر اضافہ ، 24 گھنٹوں میں 2.76 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز اور3،874 ہلاکتیں

دریں اثنا ملک میں 11 لاکھ 66 ہزار 90 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی۔ اس طرح ملک میں اب تک 18 کروڑ 70 لاکھ نو ہزار 792 افراد کو کورونا وائرس ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2،76،070 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 57 لاکھ 72 ہزار 400 ہوگئی۔

اسی عرصے کے دوران تین لاکھ 69 ہزار 77 مریض صحت مند بھی ہوئے جس کے بعد اب تک 2،23،55،440 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 86.74 فیصد ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.