جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

سرکاری ملازمین کوفرنٹ لائن وارئرز کے زمرے میں لایاجائے:اعجاز احمدخان

شناختی کارڈووںکوہی کرفیو پاس مانا جائے

عام لوگوں سے ملازمین بالخصوص سی اے پی ڈی اہلکاروں کوتعاون دینے کی اپیل

سری نگر:۹۱،مئی:سینئرٹریڈیونین لیڈر اورایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی EJCCکے صدراعجاز احمدخان نے کورونا صورتحال میں فرائض انجام دینے والے سرکاری ملازمین کوکورونا وائریرس کے زمرے میں لانے کی مانگ کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ سی اے پی ڈی سمیت مختلف محکموں کے ملازمین کے کام میں رکا?ٹ پیدانہ کریں۔اعجاز خان نے ساتھ ہی آئی جی پی کشمیر سے اپیل کی کہ تمام سرکاری ملازمین بشمول محکمہ فوڈ کے فیلڈملازمین کے شناختی کارڈووںکوہی کرفیو پاس مانا جائے ،تاکہ ا±نھیں جائے ڈیوٹی تک پہنچنے اورپھروہاں سے گھروں کوجانے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی EJCCکے صدراعجاز احمدخان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ جموں وکشمیرکی حکومت کورونا وائرس کی روکتھام کیلئے کوششوں میں مصروف عمل ہے اوراس مقصدکیلئے مختلف اقدامات روبہ عمل لائے جارہے ہیں ،اوران سرکاری اقدامات کوزمینی سطح پرعملانے میں سرکاری ملازمین اہم رول اداکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کی طرح ہی دیگرسرکاری محکموںبشمول محکمہ سی اے پی ڈی ،محکمہ بجلی ،محکمہ جل شکتی اورمحکمہ زراعت کے ملازمین بھی موجودہ سنگین صورتحال میں اپنے فرائض انجام دیکر سرکارکاہاتھ بٹارہے ہیں ،اورعوام کوبھی راحت پہنچارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی صورتحال پرقابو پانے کیلئے تمام سرکاری ملازمین کسی نہ کسی انداز میں ہراول دستے کارول نبھانے میں مصروف ہیں ،اور ان کی فرض شناسی اورخدمات کی انجام دہی میں کوئی تفریق نہ کی جائے۔اعجاز احمدخان نے کہاکہ ہم اسبات کومانتے ہیں کہ شعبہ صحت سے وابستہ سرکاری اہلکاروںکارول انتہائی اہم اورنازک ہے ،اورہم یہ بھی مانتے ہیں کہ صحت ورکروں کی خدمات گراں قدر اورقابل ستائش ہیں ،لیکن ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ باقی سرکاری محکمے جن کا سیدھا عوام سے رابطہ رہتا ہے ،سے وابستہ ملازمین بھی موجودہ مشکل ترین صورتحال میں قابل سراہنا خدمات انجام دینے کیساتھ ساتھ فرض شناسی کاعملی ثبوت فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے سرکاری ملازمین نے ماضی میں مشکل ترین حالات میں فرائض انجام دینے کیساتھ ساتھ عوام کوراحت پہنچائی ہے اورانتظامیہ کاسرفخر سے بلندکیا ہے ،اسلئے ہماری اپیل ہے کہ سبھی سرکاری ملازمین جو فیلڈمیں خدمات انجام دیتے ہیں ،کی حوصلہ افزائی کی جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ملازمین بالخصوص محکمہ سی اے پی ڈی کے فیلڈ ملازمین کے کاموںمیں بلاوجہ کی رکا?ٹ نہ ڈالیں بلکہ ان ملازمین کواپنے فرائض خوش اسلوبی کیساتھ انجام دینے کاموقعہ فراہم کیا جائے۔ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی EJCCکے صدراعجاز احمدخان نے کورونا صورتحال میں فرائض انجام دینے والے سرکاری ملازمین کوکورونا وائریرس کے زمرے میں لانے کی مانگ کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر سے اپیل کی کہ تمام سرکاری ملازمین بشمول محکمہ فوڈ کے فیلڈملازمین کے شناختی کارڈووںکوہی کرفیو پاس مانا جائے ،تاکہ ا±نھیں جائے ڈیوٹی تک پہنچنے اورپھروہاں سے گھروں کوجانے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین ،انتظامیہ اورعوام کے درمیان ایک اہم پل کی حیثیت رکھتے ہیں ،اسلئے سرکاری ملازمین کواپنے فرائض انجام دینے کیلئے تمام لازمین سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ا±ن کی حوصلہ افزائی بھی کی جانی چاہئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img