راشن ڈیپوﺅں اورفیئرپرائس شاپس پر ملازمین اورڈیلروں کی تنگ طلبی
راشن کی تقسیم کاری سے قبل POSلوازمات ناگزیز
سری نگر:۰۱،مئی:سینئرٹریڈ یونین لیڈر اورسی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمدخان نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری راشن ڈیپوﺅں اورفیئرپرائس شاپوں پرآکر متعلقہ ملازمین اورڈیلروں کوتنگ طلب نہ کریں ،کیونکہ متعلقہ گھاٹ منشی اورفیئرپرائس شاپ ڈیلر POSمشین سے متعلق سرکاری احکامات کے تحت ہی راشن فراہم کرسکتے ہیں ۔انہوں نے محکمہ سی اے پی ڈی کے ملازمین کوکووڈ 19وائررس قراردینے کی مانگ کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری اورڈائریکٹر سے اپیل کی کہ تمام راشن گھاٹوں اورفیئرپرائس دکانات پر گلووز،ماسکس اورسینٹائزر بہم رکھے جائیں ۔اپنے جاری کردہ بیان میں ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی کے چیئرمین اورسی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمدخان نے اسبات پرسخت تشویش ظاہر کی کہ کورونا وائرس کی موجودہ سنگین صورتحال میں اپنے فرائض انجام دینے والے محکمہ سی اے پی ڈی کے ملازمین بشمول سپروائزروں ،گھاٹ منشیوں ،اسٹور کیپروں اورفیئرپرائس دکانات چلانے والے ڈیلروں کوبلاوجہ صارفین کی جانب سے پریشانیوں کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ راشن ڈیپوﺅں اورفیئرپرائس شاپس پرموجودملازمین اورڈیلروں کیلئے لازم ہے کہ وہ آدھارکارڈ سے متعلق مرکزی سرکارکی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں POSمشین لوازمات کوپورا کئے بغیرکسی بھی صارف کوراشن فراہم نہیں کرسکتے ہیں ۔انہوںنے صارفین پرزوردیاکہ وہ اسبات کویاددرکھیں کہ سرکاری ملازمین حکومتی احکامات کی پاسداری اوران پرعمل درآمد کرنے کے پابند ہوتے ہیں ،اسلئے سی اے پی ڈی ملازمین کیساتھ کسی بھی طرح کی زیادتی کاکوئی جواز نہیں ہے ۔اعجاز خان نے ڈیپوﺅں پرموجودملازمین اورفیئرپرائس شاپ ڈیلروں کوتنگ طلب کئے جانے کوبلاجواز قراردیتے ہوئے کہاکہ عام لوگوں اورصارفین کویہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ کورونا خطرات کے باوجود ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین اورڈیلروں کوپریشان کرنے کاکوئی جواز نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ سی اے پی ڈی کے ملازمین کی یہ روایت اورطرہ امتیاز رہاہے کہ وہ ہرطرح کی مشکل ترین صورتحال میں بھی گھروں سے نکل کر عوامی خدمات انجام دیتے رہے ہیں ،پھرچاہئے وہ سیلابی صورتحال ہو،کرفیو ہو،ہڑتال ہو،لاک ڈاﺅن ہویاکہ کورونا وائرس کی منڈلاتی تلوار ۔سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمدخان نے متعلقہ محکمہ کے کمشنر سیکرٹری اورڈائریکٹر سے اپیل کی کہ تمام سرکاری ڈیپوﺅں اورفیئرپرائس دکانات پر گلووز،ماسکس اورسینٹائزر بہم رکھے جائیں،تاکہ کورونا خطرے میں فرائض انجام دینے والے ملازمین کی صحت وسلامتی کیلئے کوئی خطرہ پیدانہ ہو،کیونکہ پہلے ہی دوران ڈیوٹی کئی ملازم کورونا وائرس میں مبتلاءہوچکے ہیں۔انہوںنے عام لوگوں اورصارفین سے بھی اپیل کی کہ راشن ڈیپوﺅں اورفیئرپرائس شاپس پرآنے کے بعدوہ سماجی دوری اورجسمانی فاصلے کامکمل خیال کریں ۔





