مورینا ، 10 مئی (یواین آئی) مدھیہ پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری پربل پرتاپ سنگھ ماوئی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی وبا کی وجہ سے مرنے والوں کے لواحقین کو دس دس لاکھ روپے معاوضہ فراہم کرئے۔
مسٹر ماوئی نے آج یہاں شوشل میڈیا پرایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جیسے سیلاب اورژالہ باری سے متاثرہ لوگوں کو امدادی رقم دیتی ہے ، اسی طرح کورونا وبا کے سبب مرنے والوں کے اہل خانہ کو بھی دس دس لاکھ روپے معاوضہ دیا جانا چاہئے۔
مسٹر ماوئی نے ریاستی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا کے علاج کے لئے مناسب ادویات اور دیگر سہولیات میسر نہیں ہیں ،اس لئے متاثرین طبی سہولت کے فقدان کی وجہ سےاپنی جانیں گنوا رہے ہیں ۔





