سوپور جھڑپ ،دو عدم شناخت جنگجو جاں بحق :پولیس

سوپور جھڑپ ،دو عدم شناخت جنگجو جاں بحق :پولیس

سوپور/شمالی قصبہ سوپور کے نہتی پورہ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅںکے مابین مسلح تصادم آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔

آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ کی تصدیق کی ۔ جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور سوپور پولیس نے منگل کے بعد دوپہر نہتی پورہ علاقے کو محاصرے میںلیا۔ ذرائع کے مطابق جونہی علاقے میںتلاشی کارروائیاں شروع کر دی گئی تو وہاںموجود جنگجوﺅں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارورائی کی ۔ علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی گولیوں کی گن گرج سنائی دی جبکہ جھڑپ شروع ہوتے ہی فورسز کی اضافی کمک علاقے کی طرف روانہ کی گئی اور پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں دو نوں اطراف سے گولیوںکا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور شام دیر گئے جونہی گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے دو جنگجوﺅں کی نعشیںبر آمد کر لی گئی اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ پولیس نے سماجی رابطہ عامہ کی وئب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں جھرپ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ نہتی پورہ علاقے میں جنگجوﺅںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن شروع کر دیا گیا جس دوران وہاں جھڑپ شروع ہوئی جس دوران دوجنگجو ہلاک ہو گئے ۔

اس سے قبل آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بھی جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں ایک غیر ملکی جنگجو جماس عرف انصار علی بھی دیگر جنگجوﺅںکے ساتھ محصور تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حماس گزشتہ دو سالوں سے سرگرم ہے جبکہ وہ مامارچ میںسوپور میںہوئے میونسپل کونسل پر حملے میںملوث ہے جس میں دو کونسلروں اور ایک پولیس اہلکار کی موت واقع ہوئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں دو جنگجو جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت فوری طور پر نہیںہو سکی اور کہا کہ علاقے میںتلاشی آپریشن جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.