کیسوں میں لگاتار اضافہ،4اضلاع میں لاک ڈاﺅن میں توسیع

کیسوں میں لگاتار اضافہ،4اضلاع میں لاک ڈاﺅن میں توسیع

سرینگر/کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے بیچ جموں کشمیر انتظامیہ نے منگل کی شام کو 4اضلاع میںکورونا لاک ڈاﺅن میں 10مئی کی شام تک توسیع کر دی ہے۔

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ریکارڈ معاملات درج ہو رہے ہیں ۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری کورونا لاک ڈاﺅن کے باوجود بھی کیسوں میںہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے پیش نظر جموں کشمیر انتظامیہ نے جموں کشمیر کے چار اضلاع جن میں سرینگر ،بارہمولہ ، بڈگام اور جموں شامل ہے میں کورونا کرفیو میں 10مئی بروز سوموار کی شام تک توسیع کر دی ہے ۔

اس ضمن میںمحکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرکے لکھا کہ کورونا کیسوں میںاضافہ کے پیش نظر چار اضلاع جن میں سرینگر ، بارہمولہ ، بڈگام او ر جموں شامل ہے میںکورونا کرفیو میں توسیع کی گئی ہے اورا س کا اطلاق 10مئی کی شام تک جاری رہے گا جبکہ اس کے علاوہ جموں کے سانبہ ضلع میںبھی آج یعنی بدھ سے کورونا کوفیو کا نفاذ رہے گا اور یہ بھی 10مئی کی شام تک نافذ رہے گا ۔

وقت برباد نہ کریں! آکسیجن سے لیس عارضی کووڈ مراکز قائم کرنے کی فوری ضرورت: ڈاکٹر طارق ترمبو

سری نگر/سینیئر کشمیری ڈاکٹر اور کریٹیکل کیئر سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق ترمبو نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں آکسیجن سے لیس عارضی کووڈ مراکز قائم کرنے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ سری نگر کے تمام بڑے ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کا رش بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

انہوں نے منگل کو دو سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا: ‘الرٹ — سکمز، سی ڈی اور جی ایل این ایم ہسپتالوں میں کووڈ 19 مریضوں کا بھاری رش۔ اگر مریضوں کی بھرتی کی رفتار یہی رہی تو ہمارے وسائل جلد ختم ہو جائیں گے۔ ہم یہاں دہلی کی جیسی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتے۔

گھروں میں رہیں۔ آکسیجن سے لیس عارضی کووڈ مراکز کو فوری طور پر قائم کرنے کی ضرورت ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘جیسا پہلے ہی گزارش کی گئی ہے محلہ کمیٹیوں کو جلد از جلد 10 لیٹر والے آکسیجن کنسنٹریٹرس اور آکسیجن سلینڈر خریدنے چاہیے۔ ان کو چین سے سستے داموں درآمد کیا جا سکتا ہے۔ قیمتی وقت برباد نہ کریں’۔

ایجنسیز 

Leave a Reply

Your email address will not be published.