ایک ہی دن میں ریکارڈ 3.20 لاکھ سے زائد کورونا مریض ہوئے صحتیاب

ایک ہی دن میں ریکارڈ 3.20 لاکھ سے زائد کورونا مریض ہوئے صحتیاب

نئی دہلی/ ملک میں کورونا کے قہرکے درمیان وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3.20 لاکھ مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، تاہم اس دوران ساڑے تین لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 3449 مریضوں کی موت ہوئی ہے

اس دوران پیر کے روز 17 لاکھ 08 ہزار 390 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 15 کروڑ 89 لاکھ 32 ہزار 921 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،57،229 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 02 لاکھ 82 ہزار 833 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 34،47،133 ہو گئے ہیں ۔ وہیں ریکارڈ 3،20،289مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد1،66،13،292 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،22،408 ہوگئی ہے

ملک میں شفا یابی کی شرح کم ہو کر 81.91 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.00 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.10 فیصد ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.