جموں و کشمیر کے سابق گورنر جگموہن کا 94 سال کی عمر میں انتقال

جموں و کشمیر کے سابق گورنر جگموہن کا 94 سال کی عمر میں انتقال

جگموہن دہلی اور گوا کے گونر بھی رہ چکے تھے اور وہ لوک سبھا کے لئے بھی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے شہری ترقی اور سیاحت کا قلمدان سنبھالا تھا۔ جگموہن نے دو مرتبہ جموں و کشمیر کے گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ 1984 سے 1987 تک اور پھر 1990 میں جنوری سے مئی تک اس عہدے پر فائز رہے۔ دہلی میں کبھی سخت کبھی نرم افسر شاہ کے طور پر شناخت بنانے والے جگموہن ملہوترا نے بعد میں اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ وہ اٹل بہاری واجپئی کی مدت کار میں مرکزی وزیر ر ہے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جگموہن کی جانب سے وادی کشمیر کے تعلق سے کئی سخت فیصلے لئے گئے تھے۔ انہوں نے ملی ٹینٹوں کے خلاف حکمت عملی تیار کی تھی۔ سال 2004 میں ارون شوری نے کہا تھا، ’’یہ جگموہن ہی تھے جنہوں نے وادی کشمیر کی حفاظت کی۔ انہوں نے ریاست کے اختیارات کو بحال کیا اور ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.