میڈیا حکومت اور عوام کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام کرتا ہے: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

میڈیا حکومت اور عوام کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام کرتا ہے: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

سری نگر/ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ‘عالمی یوم آزادی صحافت’ کے موقع پر صحافتی برادری کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام صحافیوں کی کورونا کے مشکل وقت میں تعمیری رول ادا کرنے پر سراہنا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا جہاں ایک ملک کی ترقی کے لئے کلیدی رول ادا کرتا ہے وہیں حکومت اور عوام کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام بھی کرتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر کے دو سینئر صحافی ملک کے لوگوں کی مدد کے لئے سخت کوششیں کر کے جموں و کشمیر کا نام روشن کر رہے ہیں۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر میں صحافتی برادری کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ میڈیا ملک کی ترقی

کے لئے نمایاں رول ادا کرتا ہے اور حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام بھی انجام دیتا ہے’۔دوسرے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا: ‘میں تمام صحافیوں کی کورونا کے مشکل وقت میں تعمیری رول ادا کرنے پر سراہنا کرتا ہوں’۔

مسٹر سنہا نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا: ‘دو کشمیری سینئر صحافی لوگوں کی مدد کرنے کے لئے سخت کوششیں کر کے جموں و کشمیر کا نام روشن کر رہے ہیں وہ کشمیر کے حقیقی برانڈ ایمبیسڈرس ہیں، میں دانش اور آدتیہ کی، کورونا وبا کے چلتے لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے پر، سراہنا کرتا ہوں’۔

انہوں نے کہا: ‘میں مشاہدہ کر رہا ہوں کہ آدتیہ راج کول سوشل میڈیا کو استعمال کر کے لوگوں کی مدد اور ان کی زندگیاں بچا رہا ہے یونین ٹریٹری میں ایسے ہونہار نوجوانوں کی کمی نہیں ہے جن کی خوشحالی و صحت مندی کے لئے میں دعا گو ہوں’۔بتا دیں کہ 3 مئی کو سال 1993 سے دنیا بھر میں ‘عالمی یوم آزدی صحافت’ کے بطور منایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.