جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
24.2 C
Srinagar

راج ناتھ نے ممتابنرجی کو مبارک باددی

نئی دہلی/ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی فیصلہ کن سبقت حاصل کرلینے کے بعد بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی جانب سے سب سے پہلے پارٹی کے سابق صدر اورمرکزی حکومت میں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو مبارک باد پیش کی اور ان کے اگلے دورکے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

مسٹر سنگھ نے ٹویٹر پرلکھا، ’’مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتادیدی کو ریاستی اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کی جیت پر مبارک باد۔ ان کے اگلے دورکے لئے میری نیک خواہشات۔

الیکشن کمیشن کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گنتی میں سہ پہر چاربجے کی صورت حال کے مطابق 292 سیٹوں میں سے 290 کے رجحان دستیاب تھے جن میں ترنمول کانگریس کو 208 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ بی جے پی 79، اے جے ایس یو اور نیشنل سیکولر مجلس پارٹی ایک ایک سیٹ پرآگے تھی جبکہ ایک سیٹ پر آزادامیدوار برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img