بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

کورونا کی سنگین صورتحال: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے سنگین حالات سے دوچار پڑوسی ملک بھارت کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں وزیر اعظم نے بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھارتی عوام کو کورونا کی خطرناک لہر کا سامنا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، جبکہ ہمیں انسانیت کو درپیش عالمی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے’۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے اور گزشتہ 3 روز سے رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز پاکستان میں ‘IndiaNeedsOxygen’ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتا نظر آیا اور وزیراعظم عمران خان سے اصرار کیا گیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر بھارت کے لیے امداد بھیجیں۔

دوسری جانب معروفی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط میں کورونا سے پیدا ہونے والے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مدد کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو 50 ایمبولینس اور رضاکاروں کی ٹیم بھارت بھیجنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود رضاکاروں کی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img