بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

ضلع پلوامہ کے کاری بل میں 50 سالہ شخص کی مبینہ خود کشی

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے کے لاری بل گاؤں میں ہفتے کی دوپہر کو اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب ایک 50 سالہ شہری کو اپنے گھر کے نزدیک ہی ایک درخت پر لٹکتے ہوئے دیکھا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ کے لاری بل گاؤں میں ہفتے کی دوپہر کو ایک شخص کو اپنے گھر کے نزدیک ہی ایک درخت پر لٹکتے ہوئے دیکھا گیا۔۔

انہوں نے بتایا کہ بظاہر اس نے خود کشی کی ہے لیکن اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔متوفی کی شناخت عبدالغنی ڈار ساکن لاری بل کے بطور ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ماہ رواں کی 2 تاریخ کو اس کے مکان میں ایک انکوائنٹر ہوا تھا جو اس نے حال ہی میں خریدا تھا اور انکوائنٹر کے بعد اس کے بیٹے نواز احمد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img