جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

 کپوارہ کے جمگنڈ جنگل میں سرکاری ملازم کی لاش بر آمد

سری نگر/ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے جمگنڈ جنگل میں پر اسرار طور پر ایک سرکاری ملازم کی لاش بر آمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے جمگنڈ جنگل میں پیر کی شب دیر گئے مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی جس کی خبر پھیلتے ہی ہیہامہ علاقے میں سرا سیمگی پھیل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے فوری طور پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔
متوفی کی شناخت 40 سالہ محمد اشرف قریشی کے بطور ہوئی ہوئی ہے جو محکمہ انمل ہسبنڈری میں ملازمت کرتا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img