محکمانہ سرگرمیوں اور کام کاج لیا جائزہ ،دفتری امور پر تباد لہ خیال
نیوز ڈیسک
سرینگر ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن راہول پانڈے نے کشمیر ڈویژن کے افسران کی میٹنگ کی صدارت کی اور محکمہ کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر ڈویژن حارث احمد ہنڈو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ /ایف پی او کشمیر محمد اسلم خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اے وی )جاوید احمد راتھر ، کلچرل افیسر سرینگر ریاض احمد فاضلی ، کے اے ایس آفیسرز سچن بالی اور توحید احمد میٹنگ میں موجود تھے ۔ میٹنگ میں محکمہ کی جانب سے شروع کردہ انتظامیہ ، اشتہاری ، پی آر اور ثقافتی سرگرمیوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جوائینٹ ڈائریکٹر نے گذشتہ میٹنگ میں ڈویژنل آفس کیلئے متبادل جگہ ، پرانی گاڑیوں کی نیلامی ، ڈی پی سی کے انعقاد ، اخبارات کے بے قاعدگی وغیرہ کے بارے میں کئے گئے فیصلوں پر کی جانے والی کاروائیوں کے بارے میں ڈائریکٹر کو آگاہ کیا ۔ ڈائریکٹر موصوف نے محکمہ کے کام کو مزید متحرک بنانے کیلئے متعدد ہدایات جاری کیں ۔