جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
25.5 C
Srinagar

 ژکر پٹن میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

سری نگر/ شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن کے ژکر علاقے میں معروف شاعر تنہا نظامی کی صدارت میں ایک عظیم الشان نعتیہ مشاعرے کا انعقاد ہوا ہے۔وادی کشمیر کی معروف ادبی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن نے اس نعتیہ مشاعرے کا اہتمام ہائر سکینڈری سکول ژکر میں کیا تھا۔

فورم کے صدر ساگر نظیر نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ مشاعرے کی نظامت کے فرائض آفاق دلنوی نے انجام دیے۔
مشاعرے میں زونل ایجوکیشن افسر نہالپورہ سیف الدین چچی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ معروف شاعر نثار اعظم، ممتاز گوپھبلی اور ثناء

اللہ شوقل ایوان صدارت میں موجود تھے۔مشاعرے کا آغاز حسب دستور تلاوت کلام پاک سے ہوا اور تلاوت کرنے کا شرف مولوی ریاض ہاکباری کو حاصل ہوا۔
مشاعرے میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے شاعروں اور نعت خوانوں نے شرکت کی۔

جن شاعروں نے مشاعرے میں اپنا کلام پیش کیا ان میں دلدار قیوم، محمد افضل ہاشمی، چھان رحمان، سید اسد اللہ صفوی، رضا رشید، آفاق دلنوی، مولوی ریاض ہاکباری، ثناء اللہ شوقل، فاروق ملک، خاکسار عبدالغفار، بشیر زوگیاری، علی محمد بٹ، گلفام نوگامی، میر رفیق، توصیف رضا، الطاف جانان، شوکت تلگامی، سلیم یوسف، غلام حسین حق نواز، غلام نبی یالی، زاہد محی الدین، ریاض پروانہ، شوکت شہباز،جانشین قیصر، تصور وسیم، قیصر مجید، وسیم کھانڈے، ممتاز گھوپھبلی، نثار اعظم اور ساگر نذیر شامل ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img