یوپی میں کورونا ہیلپ لائن کا برا حال! ’مر جاؤ نہ جاکر، گنوار تو ہو ہی…‘ خاتون کالر کے الفاظ

یوپی میں کورونا ہیلپ لائن کا برا حال! ’مر جاؤ نہ جاکر، گنوار تو ہو ہی…‘ خاتون کالر کے الفاظ

لکھنؤ شہر کے سابق صدر منوہر سنگھ کے بیٹے سنتوش سنگھ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر اپنا درد بیان کیا ہے۔ انہوں نے خط میں الزام عائد کرتے ہوئے لکھا، ’’10 اپریل کو میرا کنبہ کورونا پازیٹو نکلا، جس کے بعد 12 اپریل کو رپورٹ آئی اور میرا پورا کنبہ کرونا کی وبا میں مبتلا نکلا۔ اس کے بعد ہم نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر دلیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’اس کے بعد اپریل کو میرے موبائل پر ایک کال آتی ہے، جس میں خاتون کالر مجھ سے پوچھتی ہے کہ کیا آپ آئسولیشن میں ہیں؟ کیا آپ نےمحکمہ صحت کی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے معلومات درج کر دی ہیں؟ منع کئے جانے پر خاتون نہ کہا- مر جاؤ گنوار تو ہو ہی!‘‘۔۔۔۔

خیال رہے کہ اتر پریش میں کورنا کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہے ہیں اور ہر روز نیا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ایک دن میں 27 ہزار سے زیادہ معاملوں کی تشخیص کی گئی۔ اس معاملہ کی ایک آڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی ہے۔ تاہم قومی آواز کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.