بدھ, ستمبر ۱۷, ۲۰۲۵
26.9 C
Srinagar

جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد سے پاکستان کو فائدہ: لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے

سری نگر/ سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کا کہنا ہے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد سے پاکستان کو فائدہ ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ دراندزی کو ممکن بنانے کے لئے جب وہ (پاکستانی فوجی) جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے تھے تو انہیں بھر پور جواب دیا جاتا تھا جس کی وجہ سے اب وہ دراندازی نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جوابی کارروائی دراندازی کو روکنے کے لئے کی جاتی تھی۔

موصوف جی او سی نے ان باتوں کا اظہار ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ مختصر گفتگو کے دوران کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘سیز فائر کا سمجھوتہ ان (پاکستان) کے لئے فائدہ ہے، جب دراندازی یوتی تھی تو وہ اس کو ممکن بنانے کے لئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے تھے جس کی انہیں سزا دی جاتی تھی، پاکستانی فوج کے اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی اب دراندازی نہیں چاہتے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جوابی کارروائی دراندازی کو روکنے کے لئے کرتے تھے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img