جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
32.4 C
Srinagar

جنوبی کشمیرکے اونتی پورہ پولیس لائنز پر تعینات پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ضلع پولیس لائنز اونتی پورہ پر تعینات ایک پولیس اہلکار کی دوران شب حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پولیس لائنز اونتی پورہ میں تعینات ایک پولیس اہلکار کی منگل اور بدھ کی درمیانی شب حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوئی۔
متوفی پولیس اہلکار کی شناخت اعجاز احمد ساکن لدھو پامپور کے بطور ہوئی ہے۔

بتادیں کہ وادی میں حرکت قلب سے اموات ہونے کے واقعات میں اضافہ درج ہو رہا ہے جس سے لوگوں میں تشویش پایا جا رہا ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img