ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
25.1 C
Srinagar

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر کورونا وائرس کا حملہ، تنہائی میں چلے گئے

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کورونا وائرس کے شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی ہوئے کہا کہ انہوں نے خود آئسولیٹ کر لیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کیا، ’’ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر میں نے کورونا کی جانچ کرائی اور میری رپورٹ مثبت پائی گئی۔ میں سیلف آئسولیشن میں ہوں اور ڈاکٹروں کی صلاح پر مکمل طور عمل کر رہا ہوں۔ تمام امور ورچوئلی سنبھال رہا ہوں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’ریاست کی تمام سرگرمیاں حسب معمول انجام دی جا رہی ہیں۔ اس درمیان جو لوگ بھی میرے رابطہ میں آئے ہں وہ اپنی جانچ ضرور کرا لیں اور احتیاط بریں۔‘‘

Popular Categories

spot_imgspot_img