سرینگر//ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری قصبہ میں منگل کو ایک20سالہ موٹر سائیکل سوار اس وقت جاں بحق ہوگیا جب اُسے ایک کار نے ٹکر ماری۔نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گپتیشور سنگھ ولد دل چند ساکن ناگنی کٹھیارا ٹھاٹھری سے ڈوڈہ جارہا تھا جب ایک کار نے اسے ٹکر ماری۔
اس حادثے میں مذکورہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی از جان ہوگیا۔پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر35کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔