بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

بانڈی پورہ- گریز روڈ ایک بار پھر بند

سری نگر/ شمالی کشمیر کے قصبہ گریز کو وادی کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والے 85 کلومیٹر طویل بانڈی پورہ- گریز روڈ کو پیر کے روز ایک برفانی تودا گر آنے کی وجہ سے ایک پھر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا۔

بانڈی پورہ- گریز روڈ کو قریب چھ ماہ بعد 10 اپریل کو ٹریفک کی یک طرفہ نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا تھا۔پولیس کنٹرول روم بانڈی پورہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ اتوار کے روز ہونے والی تازہ برف باری اور ایک برفانی تودا گر آںے کی وجہ سے گریز روڈ کو پیر کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بارڈر روڈس آرگنائزیشن نے عملے اور مشینری کو روڈکو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام پر لگا دیا ہے اور ملبہ صاف ہونے کے بعد ہی سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کیا جائے گا۔

حکام نے سیال کے دوران گریز سے مریضوں، درماندہ مسافروں، طلبا وغیر کو بانڈی پورہ لانے کے لئے ہیلی کاپٹر سہولیات کا بند وبست کیا تھا۔ادھر وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر- لیہہ شاہراہ سال رواں کے یکم جنوری سے بند ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے 86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ زائد از چار ماہ سے ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل معطل ہے۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ دونوں سڑکوں کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img