منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
20.6 C
Srinagar

 پلوامہ کی سب جیل میں آتشزدگی، دو عمارتیں خاکستر

پلوامہ/ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب جیل میں آگ کی ایک واردات میں دو یک منزلہ عمارتیں مکمل طور پر خاکستر ہوئیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ میں درسو کے سب جیل میں دو یک منزلہ عمارتوں میں آگ نمودار ہوئی۔


انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس کی طرف سے آگ کے شعلوں کو قابو میں کرنے سے قبل دونوں عمارتیں مکمل طور پر خاکستر ہوئیں اور ان میں موجود کمپیوٹروں، لیپ ٹاپس اور دیگر مشینیں تباہ ہوئیں۔


مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
بتادیں کہ وادی میں آگ کی وارداتیں رونما ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔


حالیہ دنوں کے دوران وادی کے مختلف علاقوں میں قریب نصف درجن ایسی وارداتیں پیش آئیں جن میں کروڑوں روپیوں کی مالیت کا املاک تباہ ہوا اور دو انسانی جانیں بھی تلف ہوئیں اور قریب ایک درجن افراد زخمی بھی ہوئے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img