مہاراشٹر، پنجاب، چھتیس گڑھ اور کرناٹک میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات

مہاراشٹر، پنجاب، چھتیس گڑھ اور کرناٹک میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات

نئی دہلی / مہاراشٹر، پنجاب، چھتیس گڑھ اور کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔

اس دوران 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 630 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت ہوئی ،جس میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 297، اس کے بعد پنجاب میں 61 اموات ، چھتیس گڑھ میں 53، کرناٹک میں 39 اموات ہوئیں۔

صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 115736 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 28 لاکھ ایک ہزار 785 ہوگئی ہے۔

اسی دوران 55250 مریض صحت مند ہوئے ، جس میں اب تک 11792135 مریضوں کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔ سرگرم معاملے 843473 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 630 مریضوں کی موت سے ، اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 166177 ہوگئی ہے ۔

ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 92.11 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 6.69 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.30 فیصد ہوگئی ہے

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.