صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے باشندگان وطن کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ، جس میں انہوں نے لکھا : ہولی کے موقع پر سبھی باشندگان وطن کو مبارکباد ۔ رنگوں کا تہوار ہولی ، سماجی ہم آہنگی کا تہوار ہے اور لوگوں کی زندگی میں خوشی اور جوش و خروش کا ماحول ہے ۔
دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز بدی پر نیکی کی جیت کی علامت ہولی تہوار کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ "آپ سب کو ہولی بہت مبارک ہو۔ خوشی و مسرت، جوش و لطف اندوزی کا یہ تہوار ہر شخص کی زندگی میں نیا جوش و جذبہ پیدا کرے”۔