امریکہ کے الاسکا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، پانچ افراد ہلاک ، ایک زخمی

امریکہ کے الاسکا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، پانچ افراد ہلاک ، ایک زخمی

واشنگٹن/ امریکہ کے صوبہ الاسکا کے نک گلیشیر پر ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، جس میں پانچ افراد ہلاک اور ایک شدیدطور پر زخمی ہوگیا۔
اس کی اطلاع الاسکا کے محکمہ پبلک سیفٹی نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے دی ۔

بیان کے مطابق الاسکا کے افسران کو رات تقریباً دس بجے نک گلیشیر میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاع ملی۔ اس حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچاہے جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.