جموں، 20 ،مارچ : جموں میں کانگریس پارٹی کی طرف سے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی مہنگائی اور جائیداد ٹیکس کے خلاف احتجاجوں اور دھرنوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
ہفتے کے روز بھی پارٹی کے کارکنوں نے بعض لیڈروں کی سربراہی میں جموں میں احتجاج درج کیا۔ احتجاجی پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم کرو وغیرہ کے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقعے پر پارٹی کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا یہ پروگرام سٹھ دنوں کا ہے اور ہر چوراہے پر احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب عوام کی طرف سرکار کی توجہ مبذول کرانا ہے۔
موصوف نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں غریب کا جینا مشکل بن گیا ہے لیکن حکومت اس کی طرف متوجہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ سرکار ہوش میں آکر پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتیں کم کرے۔
ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ جموں وکشمیر کو ریاستی درجہ واپس دیا جائے۔
یو این آئی۔
