جموں، 20 مارچ: پولیس نے جموں میں جعلی پاسپورٹ حاصل کرنے کے پاداش میں دو روہنگیائی پناہ گزینوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ویری فکیشن کے دوران جموں میں رہائش پذیر دو روہنگیائی پناہ گزینوں کے پاسپورٹ جعلی نکلے جس کے پیش نظر دونوں کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
مذکورہ روہنگیائی پناہ گزینوں کی شناخت رحمان اور غفور کے بطور ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ماہ رواں کے اوائل ہی میں جموں میں زائد از ڈیڑھ سو روہنگیائی پناہ گزینوں کو معقول دستاویز نہ ہونے کے پاداش میں حراست میں لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتاری سے بچنے کے لئے کئی روہنگیائی پناہ گزین گھر چھوڑ کے چلے گئے جبکہ کچھ نے حراست میں لئے گئے روہنگیائی پناہ گزینوں کی رہائی کے لئے احتجاج کیا۔
یو این آئی ای





