جمعرات, جولائی ۱۷, ۲۰۲۵
20.4 C
Srinagar

آگرہ میں سیپٹک ٹینک میں گرنے سے تین بچوں سمیت 5 افراد کی موت

آگرہ، 16 مارچ :  اترپردیش کے آگرہ کے فتح آباد علاقے میں منگل کی شام ایک سیپٹک ٹینک کے لئے کھودے گئے گڑھے میں گرنے سے 5 افراد کی موت ہوگئی۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ پرتاپ پورہ گاؤں کا باشندہ سریندر کا بیٹا انوراگ (10) گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اسی دوران وہ سیپٹک ٹینک کے لیے کھودے گئے گڈھے میں گرگیا، جس کو بچانے کے لیے یوگیش (20)، ہریموہان (16) اور اویناش (12) بھی گڈھے میں کود پڑے۔ اور زہریلی گیس کی زد میں آنے کی وجہ سے بیہوش ہوگیے۔ یہ دیکھ کر سریندر کا کزن سونو (25) بھی ٹینک میں کود گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گاؤں کے لوگوں نے سب کو گڑھے سے باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے پانچوں کو مردہ قرار دے دیا۔/
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 02 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یو این آئي۔

Popular Categories

spot_imgspot_img