شملہ، 16 مارچ: ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جئے رام ٹھاکر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ریاست کے ایک نوجوان کی موت کا معاملہ وزارت خارجہ سمیت ہرمتعلقہ سطح پر اٹھایا جائے گا۔مسٹر ٹھاکر نے ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کانگریس کے اونا سے ایم ایل اے ستپال رائے زادہ کے ذریعہ یہ معاملہ اٹھائے جانے پر کہا کہ متوفی سنجیوکمار کے اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت کی اور کہا کہ ممکن ہوا تولاش ہندوستان لانے کی کوشش کی جائے گی۔ مسٹر رائے زادہ نے بتایا کہ سنجیو کمار سعودی عرب میں کام کے لئے گیا تھا جہاں گزشتہ جنوری میں اس کی بیماری کے سبب موت ہوگئی۔ موت کے بعد اسے وہیں دفنا دیا گیا ہے۔ ہندورسم ورواج کے مطابق جلانے کے بجائے نوجوان کو دفنا دیا گیا۔اہل خانہ کو اس کی اطلاع کافی تاخیر سے ملی۔ اس کے بعد اہل خانہ کے لوگ سعودی عرب گئے توپایا کہ انتظامیہ نے ہندوہونے کے باوجود نوجوان کو مسلم مذہب کے مطابق دفنادیا ہے۔ اس سے سنجیو کے اہل خانہ افسردہ ہیں۔ مسٹر رائے زادہ نے مطالبہ کیا کہ نوجوان کے اہل خانہ کے ساتھ انصاف کیا جائے اور حکومت پورے معاملے میں مداخلت کرکے معاملے کو وزارت خارجہ کے ذریعہ سعودی حکومت کے ساتھ بات کرے۔یواین آئی