سری نگر،16 مارچ: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے ایک 30 سالہ نوجوان کی سری نگر میں ایک رہائشی مکان کی چھت سے گرنے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں ایک 30 سالہ نوجوان ایک رہائشی مکان کی پہلی منزل کی چھت سے اچانک گر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر بون اینڈ جوائنٹس ہسپتال برزلہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ نوجوان شیخ یاسر نامی ایک شہری کے گھر پر کام کر رہا تھا۔متوفی کی شناخت بشیر احمد ختانہ ولد فضل ختانہ ساکن کپوارہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات جاری کی ہیں۔
یو این آئی ای