ہفتہ, جولائی ۱۹, ۲۰۲۵
23.3 C
Srinagar

ڈوڈہ سے گرفتار شدہ جنگجو جرنلزم پڑھ رہا تھا: ایس ایس پی ڈوڈہ

جموں، 13 مارچ :جموں وکشمیر پولیس نے ضلع ڈوڈہ میں ایک جنگجو کو گرفتار کر کے اس کی تحویل سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ جنگجو کشمیر میں جرنلزم میں پوسٹ گریجویشن کر رہا تھا۔
ایس ایس پی ڈوڈہ ممتاز احمد نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، فوج کی 10 آر آر، سی آر پی ایف کی 33 بٹالین اور ایس ایس بی کی 7 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے 12 مارچ کو ڈوڈہ کے بکھریان گاؤں میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک مکان سے ایک جنگجو کو گرفتار کیا۔
انہوں نے گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت 26 سالہ فردوس احمد نٹنو ولد غلام احمد نٹنو ساکن بکھریان جبکہ مکان مالک کی شناخت غلام احمد نٹنو ولد عبدالصمد نٹنو ساکن بکھریان کے بطور کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ جنگجو کی تحویل سے تین چینی پستول، ایک سائلنسر، پانچ میگزین اور پندرہ گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پستول کے ساتھ سائلنسر بھی برآمد کیا گیا جس کو عام طور پر ٹارگیٹ کلنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ گولی کی آواز نہ نکلے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار شدہ جنگجو کشمیر میں جرنلزم میں پوسٹ گریجویشن کر رہا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img