منگل, جولائی ۱۵, ۲۰۲۵
26.4 C
Srinagar

بھارت میں ہمیں ہر طرح کی آزادی حاصل: بصیر احمد خان

سری نگر، 12 مارچ : جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا کہ ہمیں آج بھارت میں ہر طرح کی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا یہ آزادی انگریزوں کے خلاف سینہ سپر ہونے والے مجاہدین آزادی کی دین ہے۔
مشیر موصوف نے یہ باتیں جمعے کو یہاں شہرہ آفاق ڈل جھیل میں منعقدہ ‘امرت مہا اتسو’ تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا: ‘آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے پیش نظر "امرت مہا اتسو” تقاریب کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں اس سلسلے میں آج کئی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ہم نے یہاں شکارا ریلی نکالی۔ مقصد یہی ہے کہ ان لوگوں کو یاد کیا جائے گا جن کی محنت کی وجہ سے ہمیں آزادی نصیب ہوئی ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘اُن لوگوں نے اس آزادی کے حصول کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ ملک میں ہمیں آج ہر طرح کی آزادی حاصل ہے۔ ہم ان تقاریب کے ذریعے اپنی یکجہتی اور پچھلی ستر سال کی ترقی کو بیان کر سکتے ہیں۔ یہ تقاریب پچھتر ہفتوں یعنی سال 2023 تک جاری رہیں گی’۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img