ئی دہلی، ، 12 مارچ ; نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے آج ہندوستان کو معاشی اعتبار سے مضبوط بنانے کے ایک حصے کے طور پر غریبی، نا خواندگی، بدعنوانی اور دیگر سماجی برائیوں مثلا صنفی امتیازکو دور کرنے کے لئے مربوط کوشش کرنے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ یہی ہمارے مجاہدین آزادی کو سچی خراج عقیدت ہوگی۔وزیراعظم نریندر مودی کےذریعے ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کی یادگار منانے کے لئے ایک 75 ہفتے کے فیسٹیول ‘ آزادی کا امرت مہوتسو’ کی شروعات کے موقع پر ایک فیس بک پوسٹ میں نائب صدر نے کہاکہ یہ ہمارے قومی سفر کی تشریح کرنے والا لمحہ ہے اور مہاتما و بے شمار مجاہدین آزادی کے ذریعے سونپی گئی وراثت کو یاد کرنے کا ایک موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مجاہدین آزادی، ان کی عظیم قربانیوں اور ان کے شاندار نظریات کے غیر معمولی جذبے کو یاد کرنا ہمارا فرض ہے۔
تاریخی سالٹ مارچ کے دوران باپو کے قدموں کے نشانات کو یاد کرتے ہوئے 25 دن کی سابرمتی سے ڈانڈی تک کی پدیاترا، جو کہ آج کے دن شروع ہوئی تھی، کا ذکرکرتے ہوئے مسٹر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان کی بہت مشکلات سے حاصل آزادی کا یہ ایک مناسب جشن ہے اور آزادی سے لے کر اب تک کے ملک کے سفر کو یاد کرنے کا ایک منفرد طریقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پد یاترا ماضی سے تحریک حاصل کرنے اور پوری توجہ ، حوصلے اور اعتماد کے ساتھ موجودہ اور آنے والے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے مل جل کر کام کرنے کے ہمارے عزم کی علامت ہے۔





